لاہور: لاہور کے میو اسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ کی لفٹ گرگئی جس سے11 افراد زخمی ہوگئے، لفٹ کا چند روز قبل ہی افتتاح کیا گیا تھا۔

باغی ٹی وی: میو اسپتال کے آرتھو وارڈ کی لفٹ گرنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے ،فرینڈز آف میو ہسپتال نامی تنظیم نےگزشتہ سال نئی لفٹ نصب کروائی تھی،ابتدائی انکوائری کے مطابق لفٹ فنی خرابی کی وجہ سے گری ، آرتھوپیڈک سرجری میں جولائی 2023 میں لفٹس نصب کی گئی تھی،میو ہسپتال میں چند سالوں میں لفٹس گرنے کا تیسرا واقعہ ہے-

2 زخمیوں کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا، زخمیوں کو طبی امداد کےلیےایمرجنسی منتقل کردیاگیا ہے ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا جائےگا جبکہ دیگر کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیں گےڈاکٹر فیصل نے معاملے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے-

زخمیوں میں ہیڈ نرسز شازیہ منیر ، ایسٹر روف،ہیڈ نرس فرحانہ جبیں ، نجمہ پروین ، عابدہ پروین لفٹ ،انچارج نرس روبینہ زیدی ، ارم شہزادی ، ثمینہ اقبال ، طالبہ مریم رمضان ، سپروائزر نورین امین ، اٹینڈنٹ سونیا ممتاز لفٹ گرنے سےزخمی ہوئیں

Shares: