سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک بار پھر سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کر کے سب کے دل جیت لیے ہیں۔
دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ بیٹنگ کے لیے آئے تو ایک موقع پر ان کے جوتے کے تسمے کھل گئے تھے۔ویرات کوہلی نے یہ دیکھا تو وہ نسیم شاہ کی مدد کو آگے بڑھے اور تسمے باندھ دیے۔اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ نے قید کیا اور جیسے ہی تصویر سامنے آئی تو سب نے ویرات کوہلی کی ایک بار پھر تعریف کی۔اس سے پہلے میچ کے دوران گراؤنڈ میں ویرات کوہلی کی بابر اعظم کے ساتھ بھی گپ شپ اور ملاقات کی تصویر سامنے آئی تھی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔
چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو بدترین شکست دے دی۔دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور بھارت نے پاکستان کو باآسانی چت کردیا۔ اس سے قبل بھارت میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکی، پوری قومی ٹیم 2 گیندیں قبل ہی 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔
رمضان المبارک : یواے ای کا پاکستان میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان
کراچی:پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی، 48 گھنٹوں کے لیے سپلائی بند
چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی








