مزید دیکھیں

مقبول

متنازعہ کینالز منصوبہ رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن کا رابطہ، بات چیت پر اتفاق

وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا...

امریکہ نے ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے

امریکی حکومت نے گزشتہ چند ہفتوں میں زیرتعلیم...

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹیکسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے بجلی کے بلوں کے ذریعے...

پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار

پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے...

دوران پرواز ماں سوئی رہی،کمسن بچی کہ ایسی حرکت کہ مسافرچیخ پڑے

دوحہ سے نیویارک جانے والی قطر ایئر لائن کی...

خیبر تاتارا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، خیبر ازمری کلب نے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی

لنڈی کوتل (باغی ٹی وی) ایف سی کے پی (نارتھ) خیبر رائفلز کے زیر اہتمام 43واں خیبر تاتارا کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل میچ میں خیبر ازمری کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمع کرکٹ کلب کو 56 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

یہ ٹورنامنٹ خیبر تاتارا گراؤنڈ میں گزشتہ 43 سال سے مسلسل منعقد ہورہا ہے، جس میں اس سال ضلع بھر سے 48 ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایف سی کے پی (نارتھ) خیبر رائفلز 101 ونگ کے کمانڈر کرنل افتخار بشیر جدون تھے، جنہوں نے ونر ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے، رنر اپ ٹیم کے لیے پچاس ہزار روپے، جبکہ بیسٹ باؤلر، بیسٹ بیٹسمین، بیسٹ وکٹ کیپر اور بیسٹ آل راؤنڈر کو دس، دس ہزار روپے انعام دیا۔

ایف سی کے پی (نارتھ) خیبر رائفلز کی جانب سے گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کے لیے ایک لاکھ روپے پہلے ہی فراہم کیے جا چکے تھے، جس پر خیبر تاتارا اسپورٹس آرگنائزر صاحب علی شنواری، عمران آفریدی، صائم آفریدی اور دیگر مقامی کھیلوں سے وابستہ افراد نے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی تعمیر کریٹیو بلڈرز کے حاجی ضیاء الحق آفریدی نے بھی ٹورنامنٹ آرگنائزر کمیٹی کے لیے دو لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔ دیگر مہمانان میں ایس ایچ او عدنان آفریدی، تحصیلدار تیمور آفریدی، عمائدین علاقہ اور بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے، جو سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوئے۔

فائنل میں خیبر ازمری کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز بنائے، جس کے جواب میں شمع کرکٹ کلب 108 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یوں خیبر ازمری کلب نے 56 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

تقریب کے آخر میں خیبر تاتارا کرکٹ کمیٹی اور تعمیر کریٹیو بلڈرز کے سی ای او ضیاء الحق آفریدی نے ایم این اے، صوبائی وزیر عدنان قادری کے پرسنل سیکریٹری مولانا شعیب قادری، ڈی ایس او خیبر، ملک دریا خان آفریدی، ملک ماصل شینواری سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں