لاہور میں سمن آباد کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقے نیو مزنگ میں سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے میں سرونٹ کوارٹر سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی، نامعلوم شخص کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔؎ پولیس نے کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ملزمان کون ہیں جلد ہی ملزمان کو سراغ لگالیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ رہنما تحریک انصاف کے ڈیرے سے لاش سرونٹ کوارٹر کے کمرے سے ملی، کوارٹر پولیس اہلکار ارشد نے چند ماہ قبل کرائے پر لیا تھا۔ذرائع نے کہا کہ تاحال متعلقہ اہلکار شامل تفتیش نہیں ہوا، نعش کافی بوسیدہ تھی ،تاحال شناخت نہیں ہوسکی،عمر 30 سے 35 سال ہے، پولیس اہلکار ارشد کو تفتیش کے لیے بلایا جارہا ہے۔
پاکستان ریلوے نےسرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا
سندھ کی جیلوں میں 2ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
2014 دھرنے، غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
سوزوکی نے آلٹو کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی
وی پی این کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس شروع
فرانس میں روسی قونصل خانے پر حملہ