مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دہائیوں بعد پہلی بار براہِ راست تجارت کا آغاز ایک خوش آئند اور تاریخی قدم ہے. یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی ایک اہم علامت ہے۔ مرکزی مسلم لیگ اس اقدام کی تحسین کرتی ہے.بھارتی سازشیں ناکام ہوئیں اور کلمے نے پاکستان و بنگلہ دیش کو پھر جوڑ دیا.

سیف اللہ خالدکا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ہونے والی تبدیلیوں کے بعد، پاکستان اور بنگلہ دیش عملی طور پر ایک دوسرے کے قریب آ چکے ہیں۔ اس براہِ راست تجارت کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا اور یہ ایک نیا دور شروع کرے گا جس سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ پہنچے گا۔ دو قومی نظریئے کو خلیج بنگال میں بہانے کے دعوے کرنے والے آج پاکستان و بنگلہ دیش کے مابین تعلقات کی بہتری کو دیکھ کر مایوسی ان کے چہروں سے واضح ہے.بنگلہ دیش و پاکستان یک جان،یک قلب ہیں اور رہیں گے.

سیف اللہ خالد کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت کےاقدام کی مکمل حمایت کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ یہ پاکستان کی اقتصادی پالیسی کی کامیابی کا ایک نیا باب ہے۔

Shares: