دوحہ: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

باغی ٹی وی: ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حماس کے سابق سربراہ ڈاکٹر خالد مشعل سے ملاقات کی، ملاقات میں علامہ راشد محمود سومرو، مفتی ابرار احمد اورحماس رہنما ڈاکٹرظہیر ناجی بھی موجود تھے۔

ترجمان جے یوآئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا، انہوں نے شہدا کی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اسرائیل جنگی مجرم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

حماس کے سابق سربراہ ڈاکٹرخالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد کے منتظر ہیں، فلسطینی مسلمانوں کودوائیوں،خیموں اورراشن کی اشد ضرورت ہے،ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حماس رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

حماس کی مجلس شوریٰ کے سربراہ ابوعمر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کررہے ہیں گھروں کی تعمیر، خیموں، دواؤں اور سحر و افطار میں پاکستانی عوام اور امت مسلمہ سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

Shares: