لائنوں میں رساؤ کا کام رات گئے مکمل کرنے کے بعد مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔
باغی ٹی وی کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ بلاک لائنوں کو چارج کیا جا رہا ہے جس کے بعد ڈسٹری بیوشن لائنوں میں شروع ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ آج شہر میں معمول کے مطابق پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی، 12 مختلف مقامات پر لیکیجز تھیں، رساؤ کے وجہ سے لائن کا پریشر کم کرنا پڑ رہا تھا جبکہ اس کے باعث یومیہ 10 ملین گیلن پانی ضائع بھی ہو رہا تھا۔
کارپوریشن کے مطابق لیکیجز کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی کمی کی شکایات تھی، رساؤ ختم ہونے سے لیاری، صدر، کلفٹن، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد سمیت ضلع وسطی میں فراہمی میں بہتری آئے گی۔
دھمکیاں دینے پر یو ٹیوبر رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کے 300بڑے ڈیفالٹرز کی فہرستیں طلب کرلیں
کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان
وزارت داخلہ کو ملی ضمنی گرانٹ منظوری کے بغیر دی گئی