مصطفی عامر قتل کیس میں آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق مصطفٰی عامر قتل کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کی پھرتیاں شروع ہوگئیں، 54 دن بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آخرجاگ اٹھے اورقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اجلاس سے ایک دن قبل آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام کو طلب کر لیا ہے۔آئی جی اور کراچی پولیس چیف کے علاوہ ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی ایس آئی یو بھی سی ایم ہاؤس میں طلب کیے گئے ہیں، جہاں پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
بریفنگ کے دوران تفتیش میں کیا کیا کامیابی حاصل ہوئیں، اس کا احوال بتایا جائے گا،علاوہ ازیں گرفتار ملزمان ارمغان ، ساحرحسن نے دورانِ تفتیش کیا کیا سنسی خیز انکشافات کیے ہیں، اس حوالے سے بھی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس بریفنگ کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوگی۔واضح رہے کہ یہ سب اس وقت ہوا ارمغان گرفتار اور ریمانڈ پر ہے اورایک اور ملزم ساحر حسن کو جیل کسٹڈی کیا جاچکا ہے۔یاد رہے کہ مصطفٰی قتل کیس میں مجرمان کے بڑے بڑے نام سامنے آرہے ہیں، کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دی جاچکی ہے، وزیراعلی سندھ کو ایسے وقت خیال آیا کہ کیوں نہ کیس کی بریفننگ لی جائے.
سندھ میں 13 جعلی ادویات کمپنیوں کے ناموں سے فروخت ہونے کا انکشاف
صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات کا امکان
مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی