مالاکنڈ یونیورسٹی کے بعد ہری پور یونیورسٹی میں بھی طالبہ کو ہراساں کرنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی۔
باغی ٹی وی:سیکورٹی انچارج اور طالبہ کی مبینہ ویڈیو لیک ہونے پر وائس چانسلر نے سیکیورٹی سپروائزر کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی،یونیورسٹی آف ہری پور کے سیکیورٹی سپروائزر سفیر احمد اور مبینہ یونیورسٹی طالبہ کی گفتگو کی وڈیو وائرل ہوگئی، جس پر وائس چانسلر نے سیکیورٹی سپروائزر کو معطل کے انکوائری کے لئے کمیٹی مقرر کر دی۔
ذرائع نے بتایا کہ کچھ عرصہ سے مذکورہ سیکیورٹی سپروائزر کے خلاف شکایات آرہی تھیں جس پر کارروائی کی گئی ہے، ویڈیو کے حوالے سے یونیورسٹی میں مختلف چہ گوئیاں بھی جاری ہیں اور اس واقعہ کے خلاف طلباء نے احتجاج شروع کردیا ہے۔
ننکانہ: امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع، دفعہ 144 نافذ
واضح رہے کہ 4 فروری کو مالاکنڈ یونیورسٹی میں بھی طالبہ کو ہراساں کرنے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں طالبہ کا الزام سچ ثابت ہو گیا تھا-
اوکاڑہ: رمضان سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے وزن اور نرخوں کی چیکنگ








