ساؤتھ انڈین اسٹار الو ارجن، جو اپنی حالیہ فلم پشپا 2 کی زبردست کامیابی کے بعد شہرت کی بلندیوں پر ہیں نے ایک بڑے پراجیکٹ میں بالی وڈ سلطان سلمان خان کو آؤٹ کر دیا-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ہدایتکار ایٹلی، جنہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بنا کر بالی ووڈ میں تہلکہ مچا دیا تھا، اپنی اگلی بڑی فلم کے لیے الو ارجن کو کاسٹ کر رہے ہیں پہلے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایٹلی اس فلم کے لیے سلمان خان کے ساتھ کام کریں گے، لیکن ذرائع کے مطابق، کچھ رکاوٹوں کی وجہ سے پروجیکٹ میں بڑی تبدیلی کی گئی، اور اب الو ارجن نے دبنگ خان کی جگہ لے لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، الو ارجن نے فلم کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے،اور جلد ہی اس پر باضابطہ کام شروع ہونے والا ہے، البتہ، فلم کے باقی اداکاروں کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے،تاہم خبروں کے مطابق، فلم میں جھانوی کپور کو ہیروئن کے لیے منتخب کیے جانے کا امکان ہے، تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
اوکاڑہ : قصاب مافیا کا راج، بیمار جانوروں کا گوشت فروخت
تاہم یہ تبدیلی واضح کرتی ہے کہ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے اداکار اب بالی ووڈ میں بھی بڑا مقام بنا رہے ہیں۔ پشپا 2 کی زبردست کامیابی کے بعد، الو ارجن کا بالی ووڈ میں ایک بڑے پروجیکٹ کا حصہ بننا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ جلد ہی ہندی فلم انڈ سٹری میں بھی اپنی دھاک بٹھانے والے ہیں۔
مذہبی انتہا پسند گروہوں کے ہاتھوں تشدد اور جبر کا سامنا کرنا پڑا، عورت مارچ کا وزیراعظم کو خط