واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی تلخ کلامی سے متعلق بنائی گئی ایک اور اے آئی ویڈیو سامنے آگئی جس میں دونوں کو گتھم گتھا ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-
باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں تلخ جملوں کو تبادلہ ہوا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس گرما گرمی سے متعلق اے آئی ویڈیوز شئیر کی جا رہی ہیں-
آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی ٹرمپ کے ہاتھ پکڑ رہے ہیں اور ہاتھا پائی کو بڑھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔بعد ازاں ٹرمپ اور زیلسنکی اپنی نشست سے کھڑے ہوئے جس کے بعد یوکرینی صدر ٹرمپ پر باکسنگ کے انداز میں مکوں سے حملہ کرتے ہیں۔
دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین کے استعمال کی گھناؤنی حقیقت بے نقاب
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی جس کے بعد ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے بھیج کر کہا کہ زیلنسکی امن کیلئے تیار نہیں، جب وہ امن کیلئے تیار ہوں تو وہ واپس آسکتے ہیں۔
ٹرمپ نے زیلنسکی کو آگاہ کیا کہ ان کا بیان احترام سے عاری ہے، امریکی صدر نے یوکرینی ہم منصب سے کہا کہ انہوں نے خود کو مشکل میں ڈال دیا ہے، وہ سودے بازی کے لیے کوئی کارڈ نہیں رکھتے ہیں جبکہ امریکی صدر نے زیلنسکی سے کہا کہ آپ پر شکر کا اظہار لازم ہے۔
ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں، سب مل کر کام کریں، وزیراعظم
کشیدگی سے بھرپور ملاقات سے قبل ایک ہفتے سے مسلسل سفارتی سرگرمیاں جاری تھیں، اس دوران فرانس کے صدر اور برطانوی وزیر اعظم نے وائٹ ہاؤس کا رخ کیا تاکہ ٹرمپ کو یوکرین کو اکیلا نہ چھوڑنے پر قائل کیا جا سکے۔