مزید دیکھیں

مقبول

اسپین میں چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل ریٹائرڈ...

بلوچستان میں اتوار سے ایک اور طاقتور مغربی اسپیل کا الرٹ جاری

کوئٹہ: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں کل...

کرکٹ میں مسلسل ہار… بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم...

امریکن سیکریٹری دفاع کا بھی افغان دہشتگرد پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکن سیکریٹری دفاع نے بھی افغان دہشتگرد کے پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیکریٹری دفاع امریکا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے پر امریکا اور پاکستان نے ملکر کام کیا۔انہوں نے بتایا کہ امریکن انٹیلی جینس ایجنسی نے معلومات فراہم کیں اور پاکستان نے دہشتگرد کو پکڑا ،دہشتگرد سرغنہ کو پکڑنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے طویل ترین خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 2021 میں کابل دھماکے کے دہشتگرد کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال پہلے داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیا، افغانستان میں امریکیوں کو ہلاک کرنے والا داعش کمانڈر اس وقت امریکا لایا جا رہا ہے تاکہ وہ امریکا میں قانون کا سامنا کر سکے۔دوسری جانب امریکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے سی آئی اے کی معلومات کی بنیاد پر داعش کمانڈر کو گرفتار کر لیا جو 2021 میں افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے موقع پر کی گئی دہشتگردی کی سازش میں ملوث تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق 2021 میں کابل ائیرپورٹ کے ایبی گیٹ پر دہشتگردی کے اس واقعے میں 13 امریکی فوجی اور 170 افغان شہری مارے گئے تھے۔ دہشتگرد کو پاک افغان سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا۔امریکہ نے داعش کو بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک قرار دے دیا

محمد شریف اللہ داعش کے ان لیڈروں میں سے ایک ہے جس نے مبینہ طورپر اس دہشتگردی کی سازش کی تھی، وہ دہشتگرد جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسے پاکستانی خفیہ ایجنسی نے گرفتار کیا تھا اور آج اسے پاکستان سے امریکا لایا جا رہا ہے ، امریکی اہلکار نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ 26 اگست کو دہشتگردی کی اس واردات کا شریف اللہ ہی ماسٹر مائنڈ ہے۔ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کو ہدایت دی تھی کہ وہ ایبی گیٹ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو پکڑنا ترجیح بنائیں، سی آئی اے ڈائریکٹر نے عہدہ سنبھالنے کے دوسرے ہی روز پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا تھا اور فروری میں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں بھی پاکستان کے ایک اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار کے ساتھ اس معاملے پر بات کی تھی۔

ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری، روہت شرما، رضوان اور فخر کی تنزلی

امریکی صدر کے بیان کے بعد جادو ٹونے زمین بوس ہوگئے، گورنر سندھ

وزیراعظم کا مصر کے غزہ بحالی منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم

عاقب جاوید ہیڈ کوچ بننے کیلئے پس پردہ مہم چلا رہے تھے، سابق کوچ کا انکشاف

عاقب جاوید ہیڈ کوچ بننے کیلئے پس پردہ مہم چلا رہے تھے، سابق کوچ کا انکشاف

وزیر اعلیٰ سندھ سے نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات