مزید دیکھیں

مقبول

بھارت میں معمولی تلخ کلامی پر مسلمان طالب علم قتل

بھارتی ریاست اتر پردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی...

سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا احتجاج ، ایوان میدان جنگ بن گیا

سربیا کی پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان...

اوچ شریف: بارش، خشک سردی کا خاتمہ، موسم خوشگوار

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) بارش، خشک...

اشیائے خورد و نوش اور سامان لیکر قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان لے کر 225 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے میں اشیائے خورد و نوش کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات بھی بھجوائی گئیں ، گزشتہ روز بھی 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم روانہ ہو گیا تھا۔دوسری جانب کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکرز کی مسماری اور اس سے منسلک خندقوں کو مسمار کرنے کا عمل جاری ہے ، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 272 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔علاوہ ازیں امن معاہدے کے تحت اسلحہ اور ہتھیاروں کو مرحلہ وار ریاست کے پاس جمع کروانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے اور اب تک 100 سے زائد شرپسند عناصر کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب پاراچنارپریس کلب کے باہر راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے، مظاہرین کا راستے کھولنے اور متاثرین کے لئے فوری ریلیف پیکج کا مطالبہ کیا ہے۔حاجی امداد صدر ٹریڈ یونین کے مطابق 15 روز کے وقفے سے کل 113 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سامان لایا گیا، لوئر کرم و دیگر مختلف علاقوں میں بھی سو سے زائد ٹرک سامان پہنچایا گیا۔انھوں نے کہا کہ پانچ ماہ سے محصور پانچ لاکھ عوام کے لئے فوری طور ایک ہزار ٹرک سامان کی ضرورت ہے۔

ارمغان سے منشیات کے کاروبار اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

امریکن سیکریٹری دفاع کا بھی افغان دہشتگرد پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ

سونے کی قیمت میں اضافہ، 3 لاکھ 7 ہزار روپے تولہ

ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری، روہت شرما، رضوان اور فخر کی تنزلی

امریکی صدر کے بیان کے بعد جادو ٹونے زمین بوس ہوگئے، گورنر سندھ