کوہلو (باغی ٹی وی) بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے دربانی کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے کئی کلومیٹر علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔

لیویز اور ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم شدید گرمی اور تیز ہوا کے باعث شعلے مزید بھڑک رہے ہیں۔ ریسکیو عملے کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

پہاڑی سلسلے میں درجنوں مقامی آبادی کے گھر موجود ہیں اور آگ چاروں طرف پھیل چکی ہے، جس سے انسانی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ حکام سے فوری اقدامات کی اپیل کی گئی ہے تاکہ بڑے پیمانے پر نقصان سے بچا جا سکے۔

Shares: