شہدادکوٹ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر 44 پرائمری اساتذہ کو نوکریوں سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق برطرفیوں کے آرڈرز ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن لاڑکانہ نے جاری کئے۔برطرف ہونے والوں میں 29 مرد اور 15خواتین اساتذہ شامل ہیں، برطرف اساتذہ سال 24-2023میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہے۔خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے مختلف سرکاری سکولوں کے دورے پر ڈیوٹی سے غیر حاضر کئی اساتذہ اور عملے کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔
دوسری جانب غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی جبکہ جعلی حاضری میں ملوث سکول ہیڈز کے تبادلے کر دیے گئے ہیں،اس بے ضابطگی پر دونوں اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ٹیم کی پرفارمنس سے ناخوش
کراچی میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار تین سگے بھائیوں کو روند ڈالا
کسٹم کی بڑی کارروائی، 30 کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فون ضبط
ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ پربابراعظم کےوالد بول پڑے