مزید دیکھیں

مقبول

خیرپور: ٹائر پھٹنے سے رکشہ درخت سے جا ٹکرایا، 35 سالہ شخص جاں بحق

اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) حاصل پور...

ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف تیرا شکریہ،تجزیہ :شہزاد قریشی

دو کالم،،،،،،،،،،،،،،تجزیہ ،،،،،،،،،،،،،،،،،تصحیح شدہ امریکہ کی بدلتی پالیسی،یورپ سمیت دنیا...

عمران خان کی رہائی کے لئے پس پردہ پی ٹی آئی کی بات چیت جاری

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر...

ملالہ یوسفزئی کا شانگلہ کا ایک روزہ دورہ،آبائی گھر آمد

پاکستان کی معروف نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ...

صارم زیادتی و قتل کیس، والدین کا پولیس تفتیش پر عدم اعتماد

کراچی میں رہائشی اپارٹمنٹ سے اغوا اور زیادتی کے...

عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیا

کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیا-

باغی ٹی وی : جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کیس میں نکاح نامہ غلط قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیدیا ،عدالت نے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست درخواست دعا زہرا کی جانب سے دائر کی گئی تھی عدالت نے حکم دیا کہ تنسیخ نکاح کے لئے متعلقہ فورم کو استعمال رجوع کیا جائے۔

عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے،شزا فاطمہ

جوڈیشنل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ نے کہا کہ جب تک بچی بالغ نہیں ہوجاتی مستقل طور پر والدین کے ساتھ رہے گی، بچی کی فلاح وبہبود کومدنظر رکھتے ہوئے حقیقی والدین کےحوالے کیا جا رہا ہے بچی کی تمام ضروریات، تعلیم، خوارک کا خیال رکھا جائے اور بچی کوجب بھی عدالت طلب کرے پیش کرنا ہوگا۔

عدالت نے کہا کہ بچی نے خوشی سے والدین کے ساتھ جانے پر رضا مندی ظاہرکی ہے، ظہیر احمد ثابت کرنے میں ناکام رہے بچی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہاریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے والدین نے بچی کو محفوظ رکھنے کی بھرپورکوشش کی اور سندھ ہائیکورٹ نے بچی عارضی کسٹڈی پہلے ہی والدین کے حوالے کرنے کا فیصلہ دیاعدالت نے کہا کہ تنسیخ نکاح کے لئے متعلقہ فورم کو استعمال رجوع کیا جائے-

فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کی غزہ کی تعمیر نو کے عرب کے منصوبے کی حمایت

واضح رہے کہ دعا زہرا نے نوجوان ظہیر کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، دونوں آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر ملے تھے عدالت نے دعا زہرا کو کمسن قرار دے کر شیلٹر ہوم منتقل کردیا تھا شیلٹر ہوم سے دعا زہرا اپنے گھر منتقل ہوئی تھی، دعا زہرا نے اپنے والد کے ذر یعے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی-