لاہور کے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ٹھیکوں کی اوکشن کے دوران بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر کالج کے پرنسپل نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دس دن میں تمام بے ضابطگیوں کی رپورٹ مرتب کر کے میڈیکل کالج کی انتظامیہ کو جمع کروائے۔

اس ضمن میں، شاہین مال میں واقع ایک کافی شاپ پر دیگر اشیاء کی فروخت کے بارے میں بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ٹھیکے کے حوالے سے یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ کافی شاپ کے مالک کو نوازا گیا اور اُسے دیگر اشیاء فروخت کرنے کی اجازت دی گئی، حالانکہ اس کے علاوہ کوئی بھی شاپ ان اشیاء کا فروخت کرنے کا مجاز نہیں تھا۔ٹھیکے داروں نے اس معاملے پر سیکرٹری ہیلتھ کو درخواست بھی دی تھی، جس میں یہ الزام لگایا گیا کہ کالج کے عملے نے ملی بھگت سے کافی شاپ کے مالک کو اضافی اشیاء فروخت کرنے کی اجازت دی تھی، ٹھیکے دار کا کہنا ہے کہ اخبار میں اشتہار دیا گیا تھا کہ صرف کافی شاپ کا ٹھیکہ دیا جائے گا ،عملے نے ملی بھگت سے دیگر اشیاء فروخت کرنے کی اجازت دی

یہ بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد کالج کی انتظامیہ نے فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاکہ تمام معاملات کی تحقیقات کی جا سکیں اور مستقبل میں اس طرح کی بدعنوانیوں سے بچا جا سکے۔تمام فریقین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی شکایات اور الزامات کمیٹی کے سامنے پیش کریں تاکہ شفاف تحقیقات ہو سکیں اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔

Shares: