کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے جنجال گوٹھ افغان بستی میں گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے، حادثے میں مرنے والی تمام کم عمر لڑکیاں ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ ایشال، 8 سالہ کائنات، 7 سالہ نصرین، 3 سالہ عائشہ، 9 سالہ سانودیہ اور 15 سالہ سعدیہ شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں میں خاتون، مرد اور بچے شامل ہیں۔زخمیوں میں 37 سال کی ناصرہ، 40 سال کی میکائل، 3 سال کا نعمان اور 7 سالہ آصف شامل ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق چھت گرنے سے کچھ افراد زخمی بھی ہیں۔پولیس کے مطابق گھر کی چھت لینٹر کی تھی، چھت کی مضبوطی کے لیے کام جاری تھا، چھت ریتی بجری کا وزن برداشت نہیں کرسکی۔گلشن اقبال پولیس کا کہنا ہے کہ بیم کمزور ہونے کی وجہ سے مکان کی چھت گری۔ چھت گرنے سے متاثرہ خاندان بنوں سے تعلق رکھتا ہے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، صدر مملکت کا خطاب متوقع
امریکا کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست اپ ڈیٹ کریں گے، بیرسٹر عقیل
کار ساز کمپنیوں نے مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی
رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان
5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا








