حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) ای او عنبرین کاکوٹ چیاں سکول کا دورہ، شاندار انتظامات پر اطمینان
ای او عنبرین نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کوٹ چیاں کا تفصیلی دورہ کیا۔ سکول کے دورے کے دوران ہیڈ مسٹریس صبا رانا اور دیگر سٹاف و بچیوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ مس نوشابہ ضمیر نے سکول میں منعقدہ پروگرام پر بریفنگ دی اور سکول کا تفصیلی تعارف اور وزٹ کروایا۔
ای او عنبرین نے سکول داخلہ مہم کا افتتاح کیا، جس میں نئی آنے والی بچیوں کے داخلے اور شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے گئے۔ سکول فاریسٹ کا وزٹ کیا گیا اور یونیفارم بینک کا افتتاح کیا گیا، جس میں غریب اور نادار 50 بچیوں میں مفت یونیفارم تقسیم کیے گئے۔
ای سی ای روم اور بچیوں کے کھیلنے کے لیے جھولوں کا انتظام دیکھ کر ای او عنبرین نے سکول کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور ہیڈ مسٹریس صبا رانا، مس نوشابہ ضمیر، مس مریم، مس طیبہ، مس دیبہ اعجاز اور دیگر سٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔