مزید دیکھیں

مقبول

ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ...

حافظ آباد:ڈی پی او کی تھانہ ونیکی تارڑ میں کھلی کچہری، موقع پر احکامات

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ...

سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے...

آئی جی اسلام آباد ایک اور اہم ادارے کے سربراہ مقرر

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کا بھی سربراہ مقرر کردیا گیا۔

ترجمان نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے مطابق سید علی ناصر رضوی اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کو بھی کمانڈ کریں گے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے باقاعدہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا بھی چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا۔ سید علی ناصر رضوی اب پاکستان کے تمام پولیس ڈیپارٹمنٹس کی سپاہ اور ان کے خاندانوں کی ویلفئیر کے فرائض بھی سر انجام دیں گے ۔نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان شہدائے پولیس کے خاندانوں، غازیوں، پولیس جوانوں کی ویلفئیر کے لئے نئے پراجیکٹس متعارف کروائے گی۔اس تعیناتی سے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان میں نئے عہد کا آغاز ہوگا۔

آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کے متعدد پراجیکٹس متعارف کروائے۔اب نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو بھی نئی جدت کے ساتھ نئے دور کے تقاضوں کے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

سانحہ جعفر ایکسپریس،اپوزیشن اتحاد کا بھی اے پی سی بلانےکا اعلان