بنوں کینٹ حملے میں ملوث چھٹا دہشت گرد افغان شہری نکلا – عتیق اللہ صافی کی شناخت اور تفصیلات منظرعام پر

بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث چھٹے حملہ آور کی شناخت ہو گئی ہے۔ یہ حملہ کلعدم تنظیم گل بہادر گروپ کی جانب سے کیا گیا تھا، اور تحقیقات کے مطابق حملہ آور عتیق اللہ صافی ولد حبیب اللہ، افغانستان کے دارالحکومت کابل، پل چرخی (پی ڈی 21) کا رہائشی تھا۔ذرائع کے مطابق، عتیق اللہ صافی نے اپنی عسکری تربیت جیش فرسان محمد کے تربیت کاروں کے زیر نگرانی حاصل کی تھی، اور اس کی تربیت کے دوران لی گئی ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ حملے کے بعد، 14 مارچ بروز جمعہ کو کابل میں واقع حضرت بلال مسجد میں اس کے لئے فاتحہ خوانی کی محفل منعقد کی گئی۔

عتیق اللہ صافی کے قریبی رشتہ داروں میں اس کے بھائی فرزاد صافی، عاشق صافی اور شفیق صافی شامل ہیں، جبکہ اس کے چچا حاجی سلطان اور محمد عمر بھی خاندان کا حصہ ہیں۔ سیکیورٹی ادارے معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

Shares: