مزید دیکھیں

مقبول

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 3 مسافر آف لوڈ

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)امیگریشن نے کراچی...

شہنشاہِ جذبات اداکار محمد علی .تحریر: راحین راجپوت

آہ شہنشاہ جذبات اداکار محمد علی کو مداحوں سے...

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس،اہم فیصلے

قصور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاستفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ...

افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے

کابل: افغانستان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی عہدے سے...

امریکا کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جنوبی...

ٹیسلا شو روم میں آتشزدگی، ایلون مسک نے کہا "دہشتگردی”

ایلون مسک نے ٹیسلا شوروم میں ہونے والے آتشزدگی واقعہ کو دہشت گردی قرار دیدیا

ایلون مسک نے حالیہ آتشزدگی کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا اور اس کے پیچھے ایک منظم سازش ہو سکتی ہے۔ ایلون مسک نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ X پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ منگل کی صبح لاس ویگاس میں ٹیسلا کار میں آتشزدگی کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ٹارگٹڈ حملہ تھا، جس میں خاص طور پر ٹیسلا گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ واقعہ منگل کی رات تقریباً 2 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب ٹیسلا گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ لاس ویگاس حکام کے مطابق، آگ لگانے کے لئے مولوٹوف کاک ٹیلز اور کم از کم ایک آتشیں اسلحہ استعمال کیا گیا۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ یہ واقعہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا، اور تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اس حملے میں کئی افراد ملوث ہو سکتے ہیں، مگر ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔لاس ویگاس کے اسسٹنٹ شیرف ڈوری کورین نے اس بات کی تصدیق کی کہ پانچ گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور دو گاڑیاں مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئیں۔ ان کا خیال ہے کہ یہ حملہ کسی خاص ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ اسپینسر ایونز نے بتایا کہ اس آتشزدگی کی تحقیقات مشترکہ دہشت گردی کی ٹاسک فورس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "اس طرح کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں” اور اس جرم کو وفاقی سطح پر دیکھا جائے گا۔ ایونز نے مزید کہا کہ "ہم ملزمان کو پکڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور انہیں سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔”

ایلون مسک کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں اپنے کردار کی وجہ سے شدید ردعمل کا شکار ہیں۔ خصوصاً ٹرمپ کی حکومت کے دوران وزارتِ حکومت کی کارکردگی میں کمی اور وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر چھانٹیوں کے حوالے سے ان پر تنقید کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں میں ٹیسلا گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور دیگر حملوں کی متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ لاس ویگاس کے حکام نے اس حوالے سے ٹیسلا کے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سڑک پر ہوشیار رہیں لیکن خوفزدہ نہ ہوں۔ایونز اور کورین نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حملہ ایک بڑے مجرمانہ سازش کا حصہ ہو سکتا ہے اور اس کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan