مزید دیکھیں

مقبول

وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ افسران کے بڑے پیمانے پر...

بی آرٹی کیس،پرویز خٹک کو”کلین چٹ” مل گئی، کیس بند

نیب خیبر پختون خوا نے پرویز خٹک اور شہاب...

کینیڈین انتخابات میں بھارتی مداخلت کا خدشہ

کینیڈین سیکیورٹی انٹیلیجنس سروس نے خبردار کیا ہے...

عمران خان سے 45،45منٹ کی ملاقات کروائی جائے،عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو پاکستان...

سی ٹی ڈی کی کارروائی، تھانہ آئی نائن حملے میں ملوث 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی: ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد حمزہ اور رومان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار دہشت گرد راولپنڈی اور اسلام آباد میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے اور افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے۔

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

گرفتاری کے دوران دہشت گردوں سے دستی بم، بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز، وائر اور دیگر تخریبی سامان برآمد کیا گیا ہے،سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ چند ماہ قبل تھانہ آئی نائن پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ بھی انہوں نے کیا تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

ٹویٹر کی بندش، چیئرمین پی ٹی اے عدالت کو مطمئن نہ کر سکے