یمن کے حوثی گروپ نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ اس نے 48 گھنٹوں کے اندر تیسری بار اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ کو ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا ہے،جماعت نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کا محاصرہ جاری رہنے تک حملے جاری رہیں گے۔

باغی ٹی وی :حوثی جماعت کے عسکری ترجمان یحیی سریع کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارروائی میں "فلسطین 2” ہائپر سونک بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا جو کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف تک پہنچ گیا۔

حوثیوں نے حملے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن یہ اقدام 48 گھنٹوں میں تیسری بار کیا گیا ہے، جس سے اسرائیل کے خلاف خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم حوثی ملیشیا نے اپنے بیان میں تمام فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ بن گوریون ہوائی اڈا فضائی جہاز رانی کے لیے غیر محفوظ بن چکا ہے-

بھارتی طلبہ کا غزہ جنگ کیخلاف احتجاج، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ

حوثی گروپ کا دعویٰ ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کے اہم ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا، اور اس بار انہوں نے ہائپر سونک میزائل کا استعمال کیا یہ حملہ اسرائیل کے لیے ایک بڑا سیکیورٹی چیلنج بن گیا ہے، کیونکہ بن گوریان ایئرپورٹ عالمی سطح پر مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے۔

اسرائیلی سپریم کورٹ نے نیتن یاہو کا انٹیلیجنس سربراہ کی برطرفی کا حکم روک دیا

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کی سمت سے داغے جانے والے ایک میزائل کو فضا میں ہی روک دیا۔

Shares: