ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملیکہ شیراوت نے انکشاف کیا ہے کہ 2007 کی مشہور فلم "ویلکم” کے سیٹ پر انیل کپور اور نانا پاٹیکر ان کی توجہ حاصل کرنے کے لیے آپس میں جھگڑا کرتے تھے۔

باغی ٹی وی : حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ملیکہ شیراوت نے اپنے فلمی کیریئر اور ماضی کے دلچسپ تجر بات بتائے انہوں نے 2007 میں ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ‘ویلکم’ کے سیٹ پر ہونے والے مزاحیہ قصوں کا تذکرہ بھی کیا انہوں نے "ویلکم” کے سیٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انیل کپور اور نانا پاٹیکر کے درمیان ایک مزاحیہ کشمکش چلتی تھی تاکہ وہ ان کی توجہ حاصل کر سکیں، جس کی وجہ سے وہ خود کو بہت خاص محسوس کرتی تھیں، وہ دونوں بہت اچھے انسان اور اداکار ہیں-

یوم پاکستان، سیالکوٹ اور تنگوانی میں تقریبات

اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ دبئی میں ہوئی تھی جہاں بہت گرمی تھی اور ہمارا میک اپ بھی خراب ہو رہا تھا لیکن اس بات کی کسی کو بھی فکر نہیں تھی، بس ہر کوئی جلد سے جلد شوٹنگ مکمل کرکے گھر جانا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ "ویلکم” میں انیل کپور، اکشے کمار، نانا پاٹیکر، کترینہ کیف، اور ملیکہ شیراوت نے مرکزی کردار ادا کیے تھے فلم کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل "ویلکم بیک” کے نام سے 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا، جو ناظرین میں بھی مقبول رہا۔

بھارتی اسٹار ہاکی اولمپئینز نے شادی کر لی

Shares: