لاہور: وزیراعلی مریم نواز شریف نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا،ایم ایس کو معطل کرنے اور پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی، ادویات موجودہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھا جارہاتھا، وزیراعلی مریم نواز شریف کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شکایات کے انبار لگ گئے-

باغی ٹی وی : وزیراعلی مریم نواز شریف نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا بد انتظامی پر ایم ایس کو معطل کر نے کا حکم اورپرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شکایات کے انبار لگ گئےوزیراعلی مریم نواز شریف نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیامیڈیسن سٹور میں ادویات موجودہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیاوزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمرجنسی میں مریضوں اور تیماردارو ں سےبات چیت کی،وزیراعلی مریم نواز شریف نے مریضوں کو ملنے والے نسخے اور میڈیسن چیک کیں،بزرگ مریضہ نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو ڈھیروں دعائیں دیں،وزیراعلی مریم نواز شریف نے خاتون مریضہ کو گلے لگا کر تسلی دی۔

گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، آئی جی سندھ

وزیراعلی مریم نواز شریف نےمیڈیسن اور طبی ٹیسٹ کے بارے میں دریافت کیاجناح ہسپتال میں مریضوں نے ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے اور دیگر شکایات بھی کی،وزیراعلی مریم نواز شریف نےصفائی اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیاوزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں میڈیسن نہ ملنے پر ناراضگی اظہار کیا-

بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے،سرفراز بگٹی

Shares: