مزید دیکھیں

مقبول

پی ڈی ایم نے ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد: پروینشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم...

سونو نگم کو کانسرٹ کے دوران پتھر اور بوتلیں پڑ گئیں

نئی دہلی: بھارتی گلوکار سونو نگم پر دارالحکومت نئی...

کراچی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور گرفتار

کراچی شہر میں ایک اور خاندان خوفناک ٹریفک حادثے...

یو اے ای کے اعلیٰ سطحی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات،والدہ کی وفات پر کی تعزیت

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اعلیٰ سطحی وفد نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر یہ وفد پاکستان آیا۔ اس وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کی، جبکہ وفد میں یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی شامل تھے۔ملاقات کے دوران، شیخ نہیان نے آرمی چیف سے شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے تعزیت کا پیغام پہنچایا اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یو اے ای کے وفد کی تعزیتی ملاقات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یو اے ای کے صدر اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے دکھائے گئے ہمدردی کے جذبات کو سراہا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan