کراچی: کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ سے متعلق جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

باغی ٹی وی: ایف آئی اے گزشتہ 2 روز سے تفتیش کی اجازت طلب کررہی تھی، ایف آئی اے حکام نے انسداد دہشت گردی عدا لت سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ارمغان سے منی لاندرنگ کال سینٹر سے متعلق تفتیش کی اجازت دی جائے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نےایف آئی اے کو ملزم ارمغان سےمنی لانڈرنگ کیس سےمتعلق تفتیش کی اجازت دے دی،عدالت نے کہا کہ ملزم ارمغان سے جیل میں تفتیش پر اعتراض نہیں ہے ایف آئی اے ارمغان سے جیل میں نو دن تک تفتیش کرسکتی ہے۔

پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار

عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرکے 3 اپریل تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی،عدالتی احکامات کے بعد ایف آئی اے نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جس میں مالیاتی بدعنوانی اور دیگر پہلوؤں کی جانچ کی جائے گی۔

کراچی کی انسداد عدالت نے ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی تفتیش کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

ملک میں خشک سالی سے بیماریوں کا خطرہ

فیصلے کے مطابق عدالت کو ملزم ارمغان سے جیل میں تفتیش پر کوئی اعتراض نہیں، ایف آئی اے کو ملزم سے جیل میں 9 دن تک تفتیش کرنےکی اجازت دے دی گئی ہے، عدالت نے واضح کیا کہ ایف آئی اے ملزم کو جیل سے باہر نہیں لے جا سکتی اور تفتیش صبح سے غروبِ آفتاب تک محدود ہوگی۔

محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر

درخواست میں کہا گیا کہ ملزم ارمغان کو مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں جیل بھیجا جا چکا ہے جبکہ اس کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہےعدالت نے سپریڈینٹ سینٹرل جیل کو ہدایت دی کہ وہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو ملزم سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے۔

سونو نگم کو کانسرٹ کے دوران پتھر اور بوتلیں پڑ گئیں

Shares: