میرپورخاص( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) میرپورخاص میں تین روزہ سالانہ پھلوں اور آموں کی نمائش 30 مئی سے یکم جون 2025 تک منعقد کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کے ہمراہ دربار ہال میرپورخاص میں آموں کی نمائش کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ آموں کی نمائش کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران و ممبران کو ہدایت کی کہ نمائش کے تمام تر انتظامات کو جلد مکمل کیا جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون سبھاش چندر، اسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانیہوں، چئیرمین مینگو فیسٹیول مینجمنٹ کمیٹی رئیس عارف خان بھرگڑی، فاریسٹ آفیسر دوست محمد، حاجی محمد عمر بگھیو، منصور چیمہ، تنویر احمد گوندل اور دیگر متعلقہ افسران و ممبران نے شرکت کی۔