اسلام آباد: پروینشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں بارشوں کی کمی کے بعد ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔

باغی ٹی وی : پروینشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی پنجاب کی جانب سے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا گیا تاہم صوبے بھر کے کمشنر، ڈی سیز اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

پنجاب کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں موسم سرما کے دوران 38 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں، جس کے باعث بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں خشک سالی کا امکان زیادہ ہے، بارشوں کی کمی سے ربیع کی فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں اور چاول کی پیداوار متاثر ہونے سے کسانوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ: علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش،5 گھنٹوں تک تفتیش جاری رہی

پی ڈی ایم اے کے مطابق تھل اور چولستان میں پانی کی متوقع کمی سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاہم انتظامیہ الرٹ رہے اور کسانوں کو ممکنہ آبی قلت کے خدشے بارے پیشگی آگاہ کیا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی ہے کہ پانی کی متوقع کمی کے حوالے سے آگاہی مہم میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو حصہ بنایا جائے، احتیاطی تدابیر سے ہی فصلوں اور جانوروں کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔

ایران نے اپنے تیسرے زیرِ زمین میزائل بیس کی ویڈیو جاری کر دی

Shares: