مزید دیکھیں

مقبول

امریکہ نے پاکستان،چین ،یو اے ای کی کمپنیوں‌پر کی پابندی عائد

امریکہ نے پاکستان، چین اور متحدہ عرب امارات کی...

خاتون مریضہ کی خواہش پر بیٹی کا نکاح اسپتال میں کر دیا گیا

سول اسپتال حیدرآباد میں جگر کے مرض میں مبتلا...

سیالکوٹ:کشمیر روڈ اور خواجہ صفدر روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا آغاز

سیالکوٹ(بیوروچیف شاہدریاض)کشمیر روڈ اور خواجہ صفدر روڈ کو ماڈل...

کراچی کی جیل میں بھارتی قیدی کی خودکشی، تحقیقات جاری

کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید بھارتی شہری گورو ولد رام آنند نے خودکشی کرلی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق، قیدی نے جیل کے واش روم میں جا کر پھندا لگا لیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

انتظامیہ کے مطابق، گورو کو 17 فروری 2022 کو جیل منتقل کیا گیا تھا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کی لاش سہراب گوٹھ میں واقع سرد خانے منتقل کردی گئی ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ کے مطابق، یہ واقعہ 24 اور 25 مارچ کی درمیانی شب پیش آیا۔ جیل کے ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ مزید برآں، سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی قیدی کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ موت کی حتمی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق، گورو کی قومیت اور دستاویزات سے متعلق بھارتی قونصلیٹ کے ساتھ مشاورت جاری تھی۔ وہ دیگر بھارتی قیدیوں کے ساتھ رہ رہا تھا، مگر جیل کے دیگر قیدیوں کے مقابلے میں کم گفتگو کرتا تھا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ خودکشی کے اسباب معلوم کیے جا سکیں۔ حکام بھارتی قونصلیٹ سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ قانونی کارروائی کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan