انڈونیشیا، ملائشیا اور آسٹریلیا میں عید پیر کو منانے کا اعلان کردیا گیا ہے، اور سعودی عرب میں عید کا چاند نظر آ گیا ہے عیدالفطر کل بروز اتوار ہو گی، جبکہ پاکستان میں شوال کا چاند تشکیل پاگیا ہے۔
باغی ٹی وی : سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد اس بار ماہ رمضان 29 روزوں کا ہوا اور اب وہاں عید کل ہوگی، جبکہ پاکستان میں شوال کا چاند تشکیل پاگیا ہے ذرائع کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے نواح میں واقع سدیر میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اجلاس ہوا۔
مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، دمام سمیت 10 سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کا ہوا سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی ، ملکی اور غیر ملکی شہری بھی چاند کا مشاہدہ کرکے گواہی دے سکتے ہیں۔
سعودی ماہر ین فلکیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج دن 2 بجے ہوئی ہے،شوال کا چاند غروب آفتاب کے 8 منٹ تک افق پر ر ہے گا۔
کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا
جبکہ محکمہ موسمیات پاکستان کے ذرائع کے مطابق شوال کا چاند آج 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پاگیا، اتوار کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، جس کے باعث عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سورج اور چاند کے درمیان غروب کا فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا، کراچی میں غروب شمس و قمر کا فرق 69 منٹ ہو گاشوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گےاجلاس کل شام 6 بجے وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر ہوگازونل اجلاس صوبائی دارالخلافوں میں بیک وقت منعقد ہوں گے۔
افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانےکا فیصلہ








