مزید دیکھیں

مقبول

کراچی، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر بیٹے کے سامنے باپ قتل

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے...

عید پر مناہل ملک کی ایک اور "نازیبا ویڈیو”لیک

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک کی مزید نازیبا...

وزیراعظم کی میانمار سفارتخانے آمد، زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعظم پاکستان، محمد شہباز شریف نے میانمار میں حالیہ...

رمضان گزرچکا، نفرتیں، عداوتیں ختم ،قیام امن کیلئے متحد ہوں،مرکزی مسلم لیگ

رمضان کا پیغام بھلانے کی بجائے یاد رکھا جائے، قوم کو مایوسیوں سےنکالیں گے ،خالد مسعود سندھو
سیف اللہ قصوری، حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف،حافظ خالد نیک کا عید اجتماعات سے خطاب وکارکنان سے گفتگو

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ماہ رمضان اختتام پذیر ہو گیا،قوم نفرتیں، سیاسی عداوتیں ختم کرکے متحد ہو،پاکستان لا الہ الا اللہ کی جاگیر ملک ہے وطن عزیز کے ایک ایک چپے چپے کا دفاع اللہ کے دین کا تحفظ کرنا ہے ،حکمران مسلمانوں کو اس نقطے پر جمع کریں کوئی ان شا ءاللہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا ، کلمے کے بنیاد پر بننے والے پاکستان کو کلمے والے کا نظام نافذ کر کے ہی مضبوط و مستحکم کیا جا سکتا ہے،رمضان کا پیغام بھلانے کی بجائے اسے یاد رکھا جائے۔ ہم عید کو غزہ کے نام کرتے ہیں،

ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید،نائب صدر حافظ عبدالرؤف،جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک و دیگر نے عید اجتماعات سے خطابات بعد ازاں کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا.خالد مسعود سندھو نے نماز عید قذافی سٹیڈیم میں ادا کی،بعد ازاں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کی سیاست اتحاد ،خدمت کی ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، مہنگائی، غربت کی لہر سے قوم مایوس ہو چکی، مرکزی مسلم لیگ قوم کو مایوسیوں سےنکالے گی،نوجوانوں کو ہنر مند بنائیں گے،تا کہ پاکستانی نوجوان بیرون ملک جانے کی بجائے پاکستانی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کریں

مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری نے نماز عید شالامار باغ میں پڑھائی، نماز عید کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ ہم اس عید کو غزہ کے نام کرتے ہیں، پندرہ ماہ سے شروع ہونے والے معرکہ میں فلسطینی فاتح تھے اور جنگ بندی کے بعد بھی بھی وہ فاتح ہیں، جنگ بندی کے معاہدوں کو توڑنے پر ساری دنیا کے سامنے اسرائیل کی دہشتگردی واضح ہو گئی ہے.

نائب صدر مرکزی مسلم لیگ حافظ طلحہ سعید نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں نماز عید پڑھائی ،نماز عید کے موقع پر ملکی سلامتی، امن و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں،اس موقع پر حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ عید رب کی طرف سے رمضان کے بعد خوشی کا دن ہے۔خوشی تب بنتی ہے جب خالق حقیقی انسان سے خوش ہو۔ محاسبہ کریں کہ کیا ہم نے رمضان میں گناہوں کو بخشوا لیا۔ رب کے احکامات کو پامال کرتے رہیں گے تو ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ معاشی استحکام کے لیے سودی نظام کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ پاکستان کی معیشت سے اللہ کا خوف نکلا تو معیشت تباہی کا شکار ہوئی۔ سیاست، معیشت ، عدالت میں اللہ کا خوف لائیں معاملات بہتر ہوں گے ،

مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ عبدالرؤف، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک و دیگر نے عید اجتماعات و کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا عید خوشی، رواداری اور یکجہتی کا درس دیتی ہے ،پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے سیاسی و معاشی بحران نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے،مرکزی مسلم لیگ پاکستانی قوم کے لئے امید بنے گی، ہم نوجوانوں کو پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الاللہ، اس نعرے پر متحد کریں گے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan