اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے عید الفطر کے موقع پر عدلیہ، قانونی برادری اور عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
باغی ٹی وی : اپنے پیغام میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے اور ہمیں ہمدردی، رواداری اور ایثار کی خوبیوں کی یاد دلاتی ہے ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ یہ عید پوری قوم کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیوں کا باعث بنے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر ہمیں اپنے معاشرے کے ان کم نصیب افراد کو یاد رکھنا چاہیے جو مشکلات کا شکار ہیں، آئیے ہم اللہ کی نعمتوں کو مہربانی، سخاوت اور ایثار کے ساتھ دوسروں میں بانٹیں، کیونکہ یہی رویہ ہمیں بھائی چارے، انصاف اور دیانت پر مبنی ایک بہتر معاشرہ تشکیل دینے کی ترغیب دیتا ہے۔
صدر مملکت نے نواب شاہ،بلاول نے لاڑکانہ میں نماز عید ادا کی
پاکستان بھر میں عیدالفطر منائی جا رہی، صدر مملکت،وزیراعظم،عسکری قیادت کی مبارکباد
جیل میں تیسری عید، سیکورٹی وجوہات،عمران خان نماز عید نہ پڑھ سکے








