اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے-

باغی ٹی وی : فیصل آباد میں رانا ثنااللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہم عید کی خوشیاں منارہے ہیں، شہدا اور ان کی فیملیاں ہماری محسن ہیں، ان قربانیوں سے ملک کا وجود ہےقوم کا دوٹوک فیصلہ ہے اب دہشت گردی برداشت نہیں ہوگی، بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہمدرد بھی برداشت نہیں ہوں گے، دنیا جان چکی کہ ہم معاشی بحران سے باہر آچکے ہیں، تمام بڑے ادارے ملک کی اچھی معاشی سرگرمیوں کی رپورٹ دے رہے ہیں مہنگائی کم ہوئی عام آدمی کےحالات بہتر ہوں گے، پنجاب حکومت نے عام آدمی کی مشکلات کو مدنظر رکھتے پلان بنایا، ہر ریلیف کا مقصد عام شہری کو سہولت دینا ہے، ن لیگ کی خدمت کی سیاست ہے، جن لوگوں نے نفرت کو سیاست بنایا وہ انجام کو پہنچیں گے۔

کراچی: مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے، افغانستان میں موجود قوتیں ،را اور ہندوستان کے ایجنٹ ہیں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور جاری ہی رہے گی، جو ملکی آئین کو مانتے ہیں، ان سے مذاکرات کرنے، ان کے ناز نخرے اٹھانے کو تیار ہیں مگر ان کے عمل سے دہشت گردوں کی حمایت کی جھلک نہ آئے۔

وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر اور ملائیشین ہم منصب سے رابطہ

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ کو ہم دہشت گرد نہیں کہتے مگر وہ دہشتگرد وں کی مذمت کریں، ان کے سفاکانہ فعل کی مذمت کریں، آل پارٹیز کانفرنس کے معاملہ پر اتحادیوں سے بات کریں گے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی نہیں آئی، جو میڈیا حق سچ کی آواز ہے ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، قانون میں ترمیم کی جاسکتی ہے،سوشل میڈیا پر لوگوں کی لائف کو تباہ کرنے والوں کا حل پیکا ایکٹ ہی ہے، صحافتی تنظیموں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، بلدیاتی الیکشن اس سال ہوسکتے ہیں-

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

Shares: