پیپلز پارٹی سندھ نے دریائے سندھ پر متنازعہ 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے صدر نثار کھوڑو نے 2 اپریل کو سندھ بھر کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں شام کو مشعل بردار احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا۔نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ پانی کا مسئلہ سندھ کے مستقبل اور زندگی کا سوال ہے، اس لئے ہمیں اس پر مسلسل احتجاج کرکے دباؤ ڈالنا ہوگا۔ 6 کینالوں کا منصوبہ سندھ کے نقصان میں ہے، اس لئے سندھ کے عوام اسے قبول نہیں کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے صدر نے کہا کہ جب تک 6 کینالوں کے منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں ہوگا، تب تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کینال منصوبے کے خلاف احتجاج سندھ کی عوام کے حق میں ہے اور ہم سب مل کر اس منصوبے کی مزاحمت کریں گے۔ پیپلز پارٹی اپنے جموکری حق کا استعمال کرتے ہوئے کینالوں کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی، اور ہم اپنے عوام کے ساتھ ہیں تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

انہوں نے سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کی صورت میں مزاحمت کی دھمکی بھی دی، اور کہا کہ اگر سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا گیا تو ہم سب مل کر اس کی مزاحمت کریں گے۔پیپلز پارٹی کی سندھ بھر کی تحصیل سطح کی تنظیمیں 2 اپریل کو اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز میں مشعل بردار ریلیوں کا انعقاد کریں گی، اور اس احتجاجی تحریک کے ذریعے سندھ کے لوگوں کی آواز بلند کی جائے گی۔

گورنرسندھ کا صدر مملکت کے معالج کو فون، نیک خواہشات کا اظہار

گورنرسندھ کا صدر مملکت کے معالج کو فون، نیک خواہشات کا اظہار

Shares: