نوشہرہ: نوشہرہ کے علاقے کاہی نظامپور میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق، مقتول خواجہ سرا شگفتہ ایک تقریب سے صبح کے وقت واپس آرہی تھی جب دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے اسے نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے اچانک شگفتہ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد از جلد ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔

Shares: