لاہور: عید پر چڑیا گھر میں عوام کا رش بڑھا تو انتظامیہ نے داخلہ ٹکٹ کی قیمت میں 3 گنا اضافہ کردیا، جس پر عوام سیخ پا ہوگئے جبکہ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کی ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے متعلق وضاحت دے دی۔
باغی ٹی وی : عیدالفطر پر بچوں کو تفریح کے لیے چڑیا گھر لانے والے شہری ٹکٹ کی قیمت میں حیران کن اضافے سے پریشان ہوگئے چڑیا گھر کا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا، شہریوں نے شکوہ کیا کہ چڑیا گھر ہم غریبوں کے بچوں کے لیے سستی تفریح تھی، اس کو بھی مہنگا کردیا گیا، چڑیا گھر کے اندر بھی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔
لاہور چڑیا گھر میں ڈولفن فاؤنٹین اور سوزی کا مجسمہ بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا جبکہ سیاحوں کا کہنا تھا کہ ہاتھی کی امید میں ایک اور عید گزر گئی مگر ہاتھی تاحال نہ آسکا۔
بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب
لاہور چڑیا گھر میں زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سخت نوٹس لے لیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام صرف 100 روپے میں پورا چڑیا گھر دیکھ سکتے ہیں، قیمت میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، رینگنے والے جانوروں کو دیکھنے کا ٹکٹ 200 روپے ہے، اسی طرح ایکویریم کا 200 روپے ہے، ہولوگرام کا ٹکٹ 300 روپے ہے۔
علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نئی سہولیات ہیں جن کی قیمت الگ مقرر کی گئی ہے، چڑیا گھر کا 98 فیصد حصہ 100 روپے میں دیکھا جا سکتا ہے، داخلہ ٹکٹ کے لیے الگ کاؤنٹرز موجود ہیں، ٹکٹنگ سینٹر کے باہر ایک شکایت سیل بھی قائم ہے2 سال کے بعد عید الفطر پر چڑیا گھر کھلا ہے، گزشتہ روز 35 ہزار شہری چڑیا گھر آئے جو ریکارڈ ہے، زیادہ افراد کی آمد کی وجہ سے بعض انتظامی مسائل پیدا ہوئے، یقینی بنایا جارہا ہے کہ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔
پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا








