آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اپنے انتخابی مہم کے دوران اسٹیج سے گرنے کے بعد فوراً اٹھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

جمعرات کو نیو ساؤتھ ویلز میں منعقدہ مائننگ اینڈ انرجی یونین کانفرنس کے دوران 62 سالہ سینٹر لیفٹ لیبر پارٹی کے رہنما انتھونی البانیس اپنی تقریر کے بعد تصویریں بنوا رہے تھے کہ اچانک اسٹیج پر قدم پھسل گیا اور وہ اسٹیج سے گر گئے۔تاہم، فوراً ہی انہوں نے خود کو سنبھال لیا اور اس کے بعد ہجوم کو اشارہ کیا کہ وہ ٹھیک ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ البانیس اسٹیج سے گرتے ہیں لیکن فوراً کھڑے ہو جاتے ہیں اور ہجوم کو تسلی دیتے ہیں کہ وہ مکمل طور پر ٹھیک ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جب آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ساتھ ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران اس حادثے کے بارے میں سوال کیا گیا تو البانیس نے مسکراتے ہوئے کہا، "میں صرف ایک قدم پیچھے ہٹ گیا تھا، لیکن اسٹیج سے نہیں گرا۔ بس ایک ٹانگ نیچے گئی، لیکن میں بالکل ٹھیک ہوں۔”

انتھونی البانیس اس وقت 3 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لیے اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور اس واقعے نے ان کی مہم میں ایک نیا رنگ بھر دیا ہے۔اس حادثے کے باوجود البانیس کی جانب سے دکھائی جانے والی مزاحیہ اور متوازن رویہ نے انہیں عوام کے درمیان مزید مقبولیت فراہم کی ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے حامیوں کی جانب سے ان کی ہمت اور تیزی سے اپنے آپ کو سنبھالنے کی تعریف کی جا رہی ہے۔

Shares: