محکمہ موسمیات نے شہر کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ تین روزکے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں پہلے پہرکے دوران منقطع رہ سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں بلوچستان کی شمال مشرقی گرم وخشک ہوائیں چلنے کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ پارہ 39ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35.8 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد رہا، نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب دوپہرکے وقت حدت محسوس کی گئی،دیہی سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 44.5 ڈگری جبکہ شہید بے نظیرآباد میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

غیر ملکیوں کے خلاف ایکشن، جڑواں شہروں سے 60 افغان گرفتار

مارچ کے مہینے میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی

مراد علی شاہ کا شاہراہ بھٹو کا دورہ، بروقت تکمیل پر زور

Shares: