اسلام آباد: بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہوا، کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوا۔
باغی ٹی وی : پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ کچھ عرصے پہلے ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہواتھا لیکن رابطے میں کبھی کوئی ڈائیلاگ ہوا نہیں ڈائیلاگ ہرصورت ہونا چاہئے، اعظم سواتی نے 2022 کا حوالہ دیا ہے، خواہش ہے کہ بات چیت ہونی چاہئے، لیکن پارٹی پالیسی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر چلتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، کسی امریکی وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے ساتھ کسی کا کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سےاتنا ہی باخبر ہوں جتنا آپ لوگ باخبر ہیں۔
پی آئی اے فضائی عملے کی بھرتیوں کے لئے اشتہار دیدیا
ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی، مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کے بعد 15 اپریل کو فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ الائنس بنائیں گے، آئندہ کا لائحہ عمل مشترکہ طے کریں گے اور مشترکہ اپوز یشن کے ساتھ مل کر ٹی او آرز طے کیے جائیں گے،نفرت نہیں بلکہ ہم بھائی ہیں آپس میں یہ اختلاف ہوتا رہتا ہے، ہم جمہوری پارٹی ہیں کسی کو بولنے سے منع نہیں کرتے، واضح کیا ہے کہ اگر بات کرنی ہے تو پارٹی کے اندر بات کریں-
نوعمر ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ اب ان کے والدین کنٹرول کرسکیں گے