کراچی: رہنما پی پی پی اور سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ متحدہ کو کس نے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں، شکست کے خوف کی وجہ سے یہ لوگ بلدیاتی انتخابات سے بھاگے تھے۔
باغی ٹی وی : سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چینلج کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم دوبارہ الیکشن لڑےمیں بھی دوبارہ لڑتا ہوں پتہ چل جائےگا عوامی مینڈیٹ کس کےپاس ہے متحدہ نے کچھ دنوں سے حکومت سندھ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ حکومت فعال طور پر کام کر رہی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی آپریشن میں کردار ادا کرنے والے پولیس جوانوں کو چن چن کر شہید کیا گیا، آپ نے ماضی میں ہزاروں لوگوں کا قتل کیا، ہزاروں ماؤں کی گودیں اجاڑیں،متحدہ کو کس نے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں، شکست کے خوف کی وجہ سے یہ لوگ بلدیاتی انتخابات سے بھاگے تھے، مصطفی کمال نے خالد مقبول صدیقی کے لئے جو زبان استعمال کی وہ دہرا نہیں سکتا، حکومت سندھ نے کراچی میں متعدد ترقیاتی کام کیے ہیں۔
اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے سے پیشی کیلئےکال اپ نوٹس جاری
پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ، بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی،فیصل واوڈا