ریاض: عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغامات کے بعد سعودی عرب میں اپنے سیکورٹی انتظامات میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔
باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خطرناک پیغامات موصول ہونے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپنی سیکیورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنی سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر عملے کو تبدیل کردیا ہے-
نواز شریف وزیراعظم کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر بیلاروس روانہ
رو نالڈو اور جارجینا نے اپنے بچوں کی سوشل میڈیا پر موجودگی کم کرتے ہوئے خاندانی زندگی کے لمحات شیئر کرنے سے روک دیا ہے جبکہ سیکیو رٹی کیلئے سعودی پولیس کا تعاون بھی شامل ہے، نئے چیف سیکورٹی آفیسر کلاڈیو میگل ویز کو تعینات کیا گیا ہےجو پرتگال میں ہائی رسک پروٹیکشن کےماہر سمجھے جاتے ہیں،
دوسری جانب اسٹار فٹبالر کی جانب سے کلاڈیو ویز نامی (باڈی گارڈ) تبدیل کیا ہے، انہوں نے ماضی میں پرتگال کے خطرناک علاقوں میں رہنے والے میوزیشنز اور فٹ بالرز (جیسے رافیل لیاؤ اور گیلسن مارٹنز) کی حفاظت کے فرائض بھی نبھائے ہیں-
ماں نے 3 ماہ کے بچے کو زیر زمین پانی کے ٹینک میں پھینک دیا
واضح رہے کہ 2023ء میں سعودی فٹبال فرینچائز النصر میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سے کرسٹیانو رونالڈو اپنی گرل فرینڈ جارجینا اور بچوں کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔








