شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں اختلافات مزید بڑھیں گے،سلمان اکرم راجہ جب تک منصب پر رہیں گے پارٹی میں کوئی اتحاد،اتفاق نہیں ہوسکتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پارٹی سے نہ نکالا توباقیوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔سلمان اکرم راجہ کی چھٹی ہونے تک میری پارٹی میں واپسی ممکن نہیں ہوگی. میں نے وہ باتیں پہلے کی جن کا مجھے علم تھا کہ وقوع پذیر ہوں گی، پی ٹی آئی پارٹی نے بانی کی قید کو ذاتی مفادات کا ذریعہ بنا لیا ہے ، پی ٹی آئی پارٹی کی باتیں جیسے کھل کر اب سامنے آرہی ہیں پہلے کبھی نہیں آئیں،پارٹی پر قبضے کی خواہش نے پی ٹی آئی لیڈران کو اندھا کررکھا ہے۔
پی ٹی آئی پارٹی پچھلے ڈیڑھ سال میں کوئی ہدف حاصل نہیں کرسکی.
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کا عمران خان سے ملاقاتوں کا اختیار جھوٹ ہے، لگتا ہے پارٹی کسی کی سفارش پر چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پہلا آپشن مذاکرات ہیں، اس وقت عمران خان کی فیملی پارٹی کی دوسری بڑی طاقت ہے۔المیہ ہے کہ ہم نے عوامی حمایت کا صحیح استعمال نہیں کیا۔رکن قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ ڈیڑھ ماہ بعد عمران خان پارٹی میں بڑی تبدیلیاں کریں گے، پارٹی میں تبدیلیاں ان کی مجبوری بن جائے گی۔
کراچی میں ترقیاتی کام کرانا اولین ترجیح ہے، بیرسٹرمرتضیٰ وہاب
منشیات فروشوں کیساتھ رابطے ، لیڈی سب انسپکٹر معطل
ٹرانسپورٹرز اور ڈمپرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال موخر
ڈاکٹر عافیہ رہائی،امریکی ریاست ٹیکساس کی جیل کے باہر مظاہرہ