پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما، رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے تمام عہدیداروں کو ان کے حالیہ انتخاب پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
سحر کامران کاکہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت، انصاف، اور پاکستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم دعا گو ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی قیادت کا بہترین استعمال کریں اور جمہوریت کی اصل روح کو فروغ دیں۔”سحر کامران نے پی پی پی کے تمام عہدیداروں کو تاکید کی کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں ایک روشن اور بہتر پاکستان کے لیے کام کریں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ "پاکستان کی تقدیر کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کو فروغ دینا ہوگا، تاکہ پاکستان کو ایک کامیاب اور مضبوط ملک بنایا جا سکے۔”