دبئی: متحدہ عرب امارات میں قانون سازی، عدالتی نظام، انتظامی امور اور عوامی خدمات کو مصنوعی ذہانت سے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : ابوظبی میں اماراتی نائب صدر، وزیرِ اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المتکوم کی صدارت میں اماراتی وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں متحدہ عرب امارات میں قانون سازی کو بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
یو اے ای کی وفاقی کابینہ نے ’انٹیلی جینس آفس‘ کے قیام کی منظوری دے دی جو وفاقی و مقامی قوانین کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر اور تیز تر بنائے گا انٹیلی جینس آفس کا مقصد قانون سازی کے عمل میں تیزی لانا، قوانین کے اثرات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینا، تحقیق، مسودہ سازی اور قانون کے نفاذ کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے آصف آفریدی کونسا منفرد ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں؟
یو اے ای حکام کے مطابق یہ اقدامات ملک کو مستقبل کی جدید، پائیدار اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی طرف لے جانے کی کوشش کا حصہ ہیں ،شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ یہ نیا نظام بڑے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے قوانین کے اثرات کا روزانہ جائزہ لے گا اور قانون سازی کے عمل کو 70 فیصد تک تیز کرنے میں مدد کرے گا۔
جبکہ اماراتی کابینہ نے ’پلانٹ دی ایمریٹس‘ مہم کے تحت ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
ہانیہ کو بھارت میں وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، نادیہ خان
رواں برس اپریل 2025ء تک مہم کے تحت 4 لاکھ 60 ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں جبکہ 6 لاکھ پودے تقسیم کیے گئے ہیں۔