اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 16 سے 18 اپریل کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بعض حصوں میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے 16 سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مردان اور پشاور میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنو، گلیات اور وزیرستان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 18 اپریل کے دوران اور 20 اپریل کی شام کو اسلام آباد، تلہ گنگ، جہلم، چکوال میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، گجرانوالہ میں بھی بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے 18 اور 19 اپریل کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزی میں کہا گیا کہ بارش اور آندھی کے دوران شہری کھمبوں درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں،مری کشمیر گلگت بلتستان گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے، 18 اپریل تک صوبے کےجنوبی اضلاع شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہوں گے۔
درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کا درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ہوگا، 18 اپریل تک راتیں بھی گرم ہوں گی،گرد آلود ہوائیں چلنے سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے،پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ شہری دھوپ میں کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں،تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ، واضح رہے ملک کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔