کراچی انٹربورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی کی وجہ سے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ پیش کیا جارہا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین کی عدم تعیناتی کی وجہ سے انٹربورڈ نے تاحال طلبہ کو ایڈمیٹ کارڈ اور امتحانی شیڈول جاری نہیں کیا۔انٹربورڈ کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہونے ہیں، تاہم طلبہ ابھی تک امتحانی شیڈول سے محروم ہیں۔یاد رہے کہ سرچ کمیٹی نے مصباح تنہیو کو کراچی انٹربورڈ کیلئے نئے چیئرمین کے طور پر نامزد کیا تھا، تاہم انہوں نے چارج لینے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل انٹربورڈ کراچی کا چارج میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ کے پاس تھا۔

دوسری جانب سندھ کابینہ نے اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر کراچی بورڈ کے تحت انٹر سال اول کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق 20 فیصد گریس مارکس تمام طلبہ و طالبات کو کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو تعلیمی بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت بھی دی ہے جبکہ چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اعلہ سطح کی ایک کمیٹی بنائیں۔کمیٹی تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ دے گی۔

ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

امریکا کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز بھی ہوسکتے ہیں اور بے نتیجہ بھی، ایرانی سپریم لیڈر

Shares: