پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا، ہم سندھو کو بچانے کے لئے نکلے ہیں۔

باغی ٹی وی کے مطابق حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا بلاول بھٹو نے کہا، آپ اپنا منصوبہ چھوڑیں، میں اپنے عوام کو نہیں چھوڑوں گا۔سندھ کے عوام ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگانے والے کے ساتھ ہیں۔میں اسلام آباد کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ عوام کے مطالبے کو دیکھیں اور سمجھیں، ہمارے اعتراضات کو مانیں، ورنہ پاکستان پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ نہیں چل سکے گی۔میں حکومت کو خبردار کرتا ہوں، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ میں پیچھے ہٹوں گا، میں اپنے عوام کے ساتھ کھرٓ ہوں، میرے پاس سیلیکٹڈ ہونے کا کوئی سرٹیفیکیٹ نہیں میرے پاس اگر کوئی چیز ہے تو وہ یہ عوام ہیں،

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو، بھٹو کے سپاہیوں کو عمر کوٹ کی سیٹ میں تیر کی جیت مبارک ہو، سندھ کی عوام نے ایک بات پھر ثابت کردیا ہے ، چاہے جو بھی سامنے ہو سندھ کی عوام نے ثابت کیا نہ میر کا نہ پیر کا ووٹ صرف تیر کا۔ انہوں نے کہا کہ فوتگی والی سیٹ تھی، یوسف تالپور صاحب اس صوبے کا سینیئر ممبران اسمبلی تھا، اپوزیشن جماعتوں کو اصولی طور پر اس الیکشن کو بلامقابلہ کرنا چاہیے تھا، اسلام آباد میں بیٹھے تجزیہ کار کنفیوز بنے ہوئے تھے، کنفیوز تھے کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو شکست دلوائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ ایک پیج پر تھے، 17 جماعتیں سب اکھٹے تھے کہ پی پی کو ہرانا ہے، عمرکوٹ کی عوام کا شکر گزار ہوں تاریخی شکست دی ان کو ، یہ لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، آپ نے اسلام آباد والوں کو شکست دلوایا ہے، آپ نے ان منافق سیاستدانوں کو شکست دلوائی جو میرے اور کارکنان کے درمیان فاصلہ بنانا چاہ رہے تھے، عوام نے ان کو صاف پیغام بھیجا کہ اس صوبے کے عوام شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا، سندھ کے عوام ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگانے والے کے ساتھ ہیں، عمر کوٹ کی عوام نے ثابت کیا کہ اس صوبے کی عوام کینالوں کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ میری اور آپکی جنگ ہے ، پانی کا یہ ایسا مسئلہ ہے جو وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم عالمی سطح پر پاکستان کو مسئلے میں ڈال سکتی ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کر دی

پی ایس ایل 10، کراچی کا کوئٹہ کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف
شدید گرمی، کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی

ٍکراچی، گھر میں گیس لیکیج دھماکا، ملازمہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

Shares: