پاکستان سپر لیگ کے 9ویں میچ میں ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 228رنز بنانا تھے مگر ساری ٹیم 107 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ زلمی کے علی رضا نے چار، عارف یعقوب نے تین اور اوون نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا. اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنالیے، ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 228رنز بنانا ہوں گے۔راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں دونوں ٹیمیں اس سیزن میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں تھیں .

میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا ہمارا ہدف 200 سے زائد اسکور کرنا ہے، آج کچھ مختلف پرفارمنس کی امید ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ ہم اس میچ سے اپنا توازن بناتے ہوئے آگے اچھا کرنا چاہتے ہیں۔

آج پشاور زلمی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، بابر اعظم کی کپتانی میں اترنے والی اس ٹیم میں صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچل اوین، عبدالصمد، لوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا شامل ہیں۔ محمد رضوان نے بھی اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، ملتان سلطانز کے دیگر کھلاڑیوں میں شے ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عاکف جاوید اور عبید شاہ شامل ہیں۔

قیصر شریف فارغ، شکیل ترابی جماعت اسلامی کے ترجمان مقرر

Shares: